محکمہ تعلیم پنجاب کا آج سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان

Published on November 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

لاہور(یواین پی)محکمہ تعلیم پنجاب نے آج سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سکول آج جمعرات کے روز بند رہیں گے۔ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا،آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاجی دھرنے دیئے جارہے ہیں،ملک میں ہونے والےاحتجاجی جلسوں اور ٹریفک کی بدترین صورتحال کے پیش نظر کی محکمہ تعلیم پنجاب نے آج سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکول آج بند رہیں گے،سکولز ایجوکشن کے ترجمان کے مطابق چھٹی کااعلان موجودہ صورتحال کےپیش نظر کیاگیا ہے،جبکہ اس سے پہلے دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے بھی آج سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog