اپنی آرمی پہ فخر ہے ڈاکٹر خرم، مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک ملا میں دیئے ساجد علی 

Published on February 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

ملک اور پیارے وطن پہ جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں،علی چوہدری،حناملک،مناحل اور حمیراناز کی گفتگو
لاہور(یواین پی) پیارے پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلح افواج نے اپنے دفاع میں جوابی کاروائی سے مکار دشمن بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے ہمیں اپنی آرمی پہ فخر ہے ان خیالات کا اظہار المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری ورائٹر ڈاکٹربی اے خرم نے کیا ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے کہا پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے متحد ہیں سنگر حنا ملک نے کہا بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اداکار علی چوہدری نے کہا ہم ملک اور پیارے وطن پہ جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں سنگر حنا ملک نے کہا عالمی برادری خطے کے امن کیلئے بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے شاعر زکیر بھٹی نے کہا بروقت کاروائی نے بھارت کے ہوش اڑا دیئے ہیں سنگرمناحل فریدی،سنگرراجہ امین،سنگر ھما چوہدری،ڈائریکٹر قاسم شاکر،سنگرصائمہ اختر اور اداکارہ حمیراناز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جس طرح پاک آرمی نے اپنے دفاع میں جوابی کاروائی کی ہے ہمارے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog