اسلام آباد ،لاہور ،کراچی اور پشاور میں فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

کراچی(یواین پی ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جزوی بحال کردیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دو روز قبل سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے سی اے اے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 4 مارچ تک بدستور بند رہے گی۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ لاہور،سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔پی آئی اے نے بھی اپنی پروازوں کا شیڈول بحال کردیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes