ابھی نندن کے حوالے سے ثانیہ مرزا کا پیغام بھی سامنے آگیا

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی)بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار پلیئر سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز قبل پاکستان میں طیارہ گرنے کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو حقیقی ہیرو قرار دیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرجاری کردہ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جانب سے رہائی پاکر بھارت واپس آنے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جس ہمت ، عظمت اور بہادری کا آپ نے مظاہرہ کیا اس پر وطن آپکو سلیوٹ پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ستائس فروری کو ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ پاکستانی حدود کے اندراس وقت مار گرایا تھاجب وہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف پاکستان میں ٹارگٹ پر حملے کی کوشش کررہاتھا۔پاکستان نے گزشتہ روز ونگ کمانڈر ابھی نندن کوبھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج رات ابھی نندن کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی فوجی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme