سینٹ کا اجلاس آج سے شروع ہو گا

Published on May 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

10
اسلام آباد( یو این پی)سینٹ کا اجلاس آج(پیر) سے شروع ہو گا۔ایوان بالا اور مجالس قائمہ کی کاروائی کو مزید موثر بنانے کے لیے مجوزہ قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔ سینٹ سیشن کے دوران الگ الگ نئی مجالس قائمہ کے اجلاس ہونگے۔مجالس قائمہ کے چیئرمینوں کے انتخابات ہونگے۔ذرائع کے مطابق اس بارے میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق سے ضروری مشاورت کر لی ہے حسب معمول اتفاق رائے سے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو منتخب کر لیا جائے گا پارلیمانی جماعتوں کو ان ارکان کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے حوالے سے ان کا حصہ دیا جا رہا ہے مجالس قائمہ کو بھی مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے اسی طرح کسی بھی عوامی ایشو پر داد رسی سے متعلق ایوان بالا میں سماعت سے کے لیے بھی قواعد و ضوابط میں ترمیم کی جاری ہے۔ ترمیم کی منظوری پر چیئرمین سینٹ کو ایوان بالا کو کمیٹی میں تبدیلی کرنے اور یہاں ایشو سے متعلق ماہرین کو بلانے متاثرین فریق کی بات سننے اور شکایات کی شنوائی ہو سکے گی۔ گواہ بھی پیش ہو سکیں گے سینٹ کا اجلاس آج چاربجے شروع ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog