ملک حالت جنگ میں ہے اور وزراء کو نوبل انعام کی پڑی ہے، خورشید شاہ

Published on March 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرارداد پر برہم ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور وزراء کو نوبل انعام کی پڑ گئی ہے۔خورشید شاہ نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ حکومتی وزراء یہ سب کیوں کر رہے ہیں؟ ساری قوم ملکر دعا کرے کہ ہم حالت جنگ سے نکلیں۔اپوزیشن نے ملکی حالات کے پیش نظر حکومت کے ساتھ اختلافات ایک طرف رکھے اور ملکی سلامتی کے لیے ایک قدم آگے بڑھا کر تعاون پیش کیا مگر ساری جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کو بریفنگ آرمی چیف نے خود دی۔ وزیراعظم کو تو قومی یکجہتی کے اس اہم اجلاس میں بھی نہیں آئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy