ایس پی کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر سپریم کورٹ طلب

Published on September 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

لاہور (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایس پی کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو فوری طلب کرلیا۔ملک منشا کھوکھر عرف منشا بم کی گرفتاری کیلئے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایس پی سے استفسار کیا کہ یہ منشا بم کون ہے ؟ جس پر ایس پی معاذ نے بتایا کہ منشاءبم جوہر ٹاﺅن کا بہت بڑا قبضہ گروپ ہے ، وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرتا ہے، اس کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں، آپ کے حکم پر کارروائی شروع کی تو سفارشیوں کے فون آنا شروع ہوگئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس کا فون آیا سفارش کیلئے ؟ ایس پی نے بتایا کہ ایم این اے کرامت کھوکھر نے منشا بم کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے’ میں دیکھتا ہوں کہ یہاں کون بدمعاش ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، پولیس میں سیاسی مداخلت کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ چیف جسٹس نے ایس پی کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو فوری سپریم کورٹ طلب کرلیا جبکہ منشاءبم کی بھی گرفتاری کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ملزم منشاءبم کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل رانا سرور کی بھی سخت سرزنش کی جس پر وکیل نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کیس سے علیحدگی اختیار کرلی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes