پاکستان کیخلاف منصوبہ بندی، ’را‘ کی افغان ایجنسی سے مدد کی درخواست

Published on March 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) دشمن بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغان ایجنسی این ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین خفیہ ایجنسی نے نیشنل ڈائریکیٹوریٹ سیکیورٹی (این ڈی ایس) سے درخواست کی کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان ایئر فورس کا ایک جہاز گروا دیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کی درخواست پر افغانستان میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق انڈیا نے این ڈی ایس سے درخواست کی ہے کہ سمگلی یا کسی بھی بیس سے آنے والے جہاز کو ٹارگٹ کریں اور افغانستان سے اپنے یا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھیجیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog