ڈی پی اوصادق علی ڈوگر کی ضلع وہاڑی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

Published on January 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 675)      No Comments

Capture
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے ضلع وہاڑی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں پولیس کی بہترحکمت عملی اور قانون کی عمل داری سے سنگین جرائم کی شرح گزشتہ سالوں کی نسبت نمایاں کم ہوئی ہے بریفنگ میں ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید،ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے ممبران اسمبلی کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بھٹہ خشت پر بچوں کی مشقت کے خاتمہ کے آرڈیننس کے تحت 26مقدمات درج کر کے مالکان اور منیجر گرفتار کئے جا چکے ہیں تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات کو چیک کیا گیا ہے سکیورٹی گارڈ ز کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے پاک فوج کی مدد سے ان کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے جن بڑے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بارے حساس اداروں کی طرف سے خدشات کا اظہار کیا گیا وہاڑی خصوصی حفاظتی اقدامات کر دےئے گئے ہیں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال کے دوران 30ہزار چالان کر کے 20لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا انہوں نے بتایا کہ پولیس کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے گزشتہ سالوں کی نسبت مختلف نوعیت کے ایک ہزار جرائم کم ہوئے ہیں قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اور بیشتر ایسے جرائم کا سراغ لگا لیا گیا ہے سرقہ مویشی کی325 وارداتوں میں 90فیصد کا سراغ لگا کر مویشی مالکان کو واپس کرائے گئے انہوں نے بتایا کہ چھ ہزار ایک سو اشتہاری ملزمان کو پکڑا گیا 206جرائم پیشہ گروہوں کے408ارکان کو گرفتار کیا گیا منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 25کلو گرام ہیروئین ، 257کلو گرام چرس،7سو کلو گرام بھنگ،32ہزار بوتلیں شراب ، 78ہزار لیٹر لاہن اور 180چالو بھٹیاں پکڑیں اجلاس میں ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم اور ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں نے بورے والا میں سکول اوقات میں صبح اور دوپہر میں چھٹی کے وقت ٹریفک کے خصوصی انتظامات کرنے جبکہ میاں ثاقب خورشید نے پکھی موڑبوریوالا روڈ پر قائم سکولوں میں چھٹی کے اوقات میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کی تجویز دی ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں ، میاں ثاقب خورشید اور نعیم اختر خان بھابھہ نے بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت کارروائی میں اختیارات کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتے ہوئے میرٹ پر مقدمات درج کر نے کے لیے کہا اجلاس کے دوران میاں ثاقب خورشید نے پی کیو آرز کے ماہانہ مشاہرہ کو دو ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار کرنے اور وردی الاؤنس کو ایک ہزار سے بڑھا کر دو ہزار کرنے کی تجویز دیتے ہوئے ڈی پی او کو اپنی سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوانے کے لیے کہا انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کو اس اضافہ کی سفارش کریں گے اجلاس کے دوران ممبران اسمبلی نے ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes