سعودی وزیر خارجہ کا دورہ، عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

Published on March 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سعودی وزیر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیر اعظم ہاوس پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے عادل ا لجبیر کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک سعودی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت دیگرحکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، علاقائی سیکیورٹی، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص دوست ہے، سعودی عرب کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں۔ عادل ا لجبیر نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔اس سے پہلے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes