پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون سے شروع ہوگا

Published on May 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

لیڈز (یواین پی)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے۔پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے میزبان ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی، جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا، جب کہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy