پولیس کو ضلع بھر میں بھونگہ مافیہ کیخلاف کریک ڈاؤ ن کا حکم

Published on February 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 673)      No Comments

\"police
رحیم یار خان (یواین پی) پولیس کو ضلع بھر میں بھونگہ مافیہ کیخلاف کریک ڈاؤ ن کا حکم ۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے ضلع بھر کے پولیس افسران و ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ایسے اشخاص کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کریں جو چوری اور دیگر جرائم میں عوام الناس کے لوٹے ہوئے مال کو بھونگہ لیکر واپس کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھونگہ خور حقیقت میں جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی اور اعانت کر رہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بھونگہ مافیہ کا قلعہ قمع کرکے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جائے جس سے جرائم کی بیخ کنی میں یقیناً مدد ملے۔ ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے یہ احکامات کھلی کچہری کے دوران تھانہ اقبال کے علاقہ سے محمد اکمل کی درخواست جس میں اس نے انکشاف کیا تھا کہ چوروں نے اس کے 4لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کئے جس کے عوض ملزمان نے 50ہزار روپے بھونگہ وصولی کے باوجود اس کے مکمل مال مویشی واپس نہ کئے ہیں۔ کھلی کچہری میں محمد اکمل کے علاوہ ضلع کے دیگر علاقوں سے سائلین محمد مظہر ، غلام فرید، محمد فاروق، مسماۃ عطاء الٰہی ، رحیم مائی، رضیہ بی بی ،مشتاق احمد، سہیل اختر، محمد انور، عبدالخالق، سید حسن عباس شاہ، محمد راشد، جام ریاض احمد نے بھی کھلی کچہری میں ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کو اپنی اپنی تحریری درخواستیں پیش کیں جس پر ڈی پی او اے ایس پی خانپور ، ایس ایچ اوز اقبال آباد، ترنڈہ محمد پناہ، صدر رحیم یارخان، شیدانی، اے ڈویژن، احمد پور لمہ اورایس ایچ او تھانہ رکن پور کو فراہمی انصاف کی خاطر احکامات جاری کر دیئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog