میرے نئے اسٹیج ڈرامہ ’’خبرناک ‘‘ نے زبردست ریکارڈبزنس کیا ہے ایم اے ٹھاکر

Published on March 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

بہترین ٹیم ،کہانی کا سکرپٹ اچھا اور ڈائریکشن کی گرفت مضبوط ہوتو پھر ڈرامہ کی کامیابی یقینی ہوتی ہے
لاہور(یو این پی)میرے نیا اسٹیج ڈرامہ ’’خبرناک ‘‘ زبردست ریکارڈبزنس کررہا ہے یہ سب ایک اچھی ٹیم کی اچھی محنت کا ہی نتیجہ ہے میں سمجھتا ہوں جب کسی بھی ڈرامہ کی ٹیم بہترین ،کہانی کا سکرپٹ اچھااور ڈائریکشن کی گرفت مضبوط ہوتو پھر ڈرامہ کی کامیابی یقینی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہارمعروف رائٹر،ایکٹرو ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایکٹر و ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکرکافل کامیڈی فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’خبرناک‘‘قذافی سٹیڈیم ہال نمبر دومیں پیش کیا گیاجس کی کامیاب نمائش جاری ہے پروڈیوسرماریہ مسکراہٹ بھٹی برادران علی اصغر،فیصل شہزادشارجہ اور تحریرو ہدایات ایم اے ٹھاکر کی ہیں جس کی کاسٹ میں رینا ایرانی،سونیاخان،سنیہا چوہدری،زینت امان،نداچوہدری ٹو،ایم اے ٹھاکر،ثاقی خان ،مانامیٹرو،،نرالہ چن،محبوب مستانہ،امتیاز مغل،نفیس خان اور سلمان چوہدری شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog