زینب قتل کیس میں الزامات،ڈاکٹر شاہد مسعود نے سپریم کورٹ میں معافی مانگ لی

Published on March 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ میں ڈاکٹرشاہدمسعودالزامات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آگئی،آپ کے الزامات درست نہیں،جے آئی ٹی رپورٹ کہہ رہی ہے آپ کادعویٰ درست نہیں۔دوران سماعت ڈاکٹرشاہدمسعود نے معافی مانگنے کی پیشکش کردی،اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ معافی کاوقت گزرچکا،آپ اپنامقدمہ لڑیں،چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ غلط بیانی کوتسلیم کریں پھرمعافی مانگیں،تسلیم کرنے کے بعدمعافی مانگنے پردیکھیں گے کیاکرنا ہے۔دوران سماعت ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں اپنامقدمہ واپس لے لیتاہوں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اب دودھ کادودھ،پانی کا پانی ہوگااورانصاف نظر آئےگا،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اب معاملہ معافی پرختم نہیں ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پروگرام کی ویڈیوبارباردیکھی،آپ نے باربارازخودنوٹس لینے کی بات کی،الزام جھوٹے ثابت ہونے پرآپ نے پھانسی کی بات کی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کے الزامات کوتقویت نہیں ملی،جے آئی ٹی کی رپورٹ پرتحریری اعتراضات دیناچاہتے ہیں؟۔کیا آپ کیس کوآگے بڑھاناچاہتے ہیں؟۔وکیل شاہد مسعود نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ابھی تک نہیں ملی،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ مقدمے کادفاع کریں گے توقانونی نتائج بھی ہوں گے،عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ کی کاپی شاہدمسعود کوفراہم کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت نے نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes