میاں برادران کی تمام ترتوجہ صرف اور صرف دوردراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے عالم داد لالیکا

Published on February 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

\"3\"
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا ایم این اے نے ڈانگریاں والی میں ملک قمر اعوان کی جانب سے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا وژن اور سیاسی فلسفہ انقلابی اور عوام دوست ہے کیونکہ میاں برادران کی تمام ترتوجہ صرف اور صرف دوردراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے وہ ان پسماندہ خطوں کو بھی جدید معیارات کے مطابق ترقی یافتہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں جن کو ماضی میں نظر انداز کر کے حکمرانوں نے ناانصافی کی میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف ہمارے اس علاقے کے لیے میگا پراجیکٹس منظور کر کے ا س تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ضلع بہاولنگر کے لیے میڈیکل کالج کے قیام منصوبے سے بڑھ کر ترقیاتی منصوبہ اس ضلع کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آیادوردرازچکوک کی سڑکات کے منصوبہ جات سے سڑکوں کے جال بچھا دئیے جائیں گے صحت عامہ کے مراکز اور جدید تعلیم کی سہولیات ملیں گی انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے نہایت سنجیدگی سے کام کیا جا رہا ہے اور نندی پور پاور پراجیکٹ اس سال مئی میں پہلی ٹربائن بجلی کی پیداوار شروع کر دے گی اور بہت جانفشانی سے لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کو حل کرنے کی جانب عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،ملک قمر اعوان نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے میرے والد محترم ملک شیر باز اعوان (مرحوم ) کے دورہ حیات میں آپ سب کے لیے دروازے کھلے تھے آج بھی میرے والد محترم کی طرح میرے گھر کے دروازے آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں اور میں آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوں آپ کا جب جی چاہے میرے گھر آئیں میں آپ کی خدمت کو اپنا اعزاز سمجھوں گا آخر میں انہوں نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔قبل ازیں میاں عالم داد لالیکا ایم این اے تقریب میں پہنچے توبچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔تقریب میں میاں احتشام الحق لالیکا ،ملک قمر اعوان ،میاں اختر خان عاکوکا،پیر عدنان بودلہ ،میاں غلام علی عاکوکا،فیصل گورایہ ،افضال وڑائچ،نومی اعوان ،کاشف جٹ،ملک احمد شیر ،کاشف ملہی ،چوہدری عظیم،ملک سعد اعوان ،شاہ ویز و دیگر نے بھی شرکت کی ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض یاسر ندیم چوہدری نے انجام دئیے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes