محمد رضوان سال کے بہترین وزڈن کرکٹرز کی فہرست میں شامل۔

Published on April 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments


لاہور(یو این پی)وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے وزڈن کی جانب سے 2021 کے لیے ’کرکٹرز آف دی ایئر‘ میں جگہ بنالی۔محمد رضوان کو پچھلے سال انگلینڈ میں شان دار کارکردگی پر وزڈن فائیو 2021 میں شامل کیا گیا ہے۔محمدرضوان نے گزشتہ سال دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ انھوں نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز میں 161 رنز بنائے اور 5 کیچز پکڑے تھے۔پاکستانی اسٹار کو دیگر 4 کھلاڑہوں، ڈوم سبلی، جیسن ہولڈر، زاک کرولی اور ڈیرن اسٹیون کیساتھ شامل کیا گیا ہے۔ آخری مرتبہ 2017 میں یونس خان اور مصباح الحق وزڈن کی فہرست میں شامل ہونے والے آخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔ اب محمد رضوان اس میں جگہ بنانے والے 18ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔دوسری جانب وزڈن نے انلگش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو لیڈنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔واضح رہے انگلش یا غیرملکی کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں پیش کی جانے والی کارکردگی کی بنیاد پر وزڈن کرکٹ آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes