پاک فضائیہ کا کارنامہ، جے ایف 17 تھنڈر سے میزائل کا کامیاب تجربہ

Published on March 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فضائیہ کا ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے دور تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔یہ تجربہ قابل فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قابل ٹیم نے جے ایف 17 تھنڈر کو اس جدید میزائل سے لیس کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر کو طویل فاصلے کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ پاک فضائیہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ایئر چیف مارشل مجاید انور نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، دشمن نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme