خود پرستی کی شوقین حکومت نے سیاسی ماحول کو آلودہ کردیا ہ‘مولا بخش چانڈیو

Published on March 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خود پرستی کی شوقین حکومت نے سیاسی ماحول کو آلودہ کردیا ہے، اب سیاست میں انتقامی کارروائیوں اور بدزبانی نے جگہ لے لی ہے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اداروں کو متنازعہ بنادیا ہے ، اپنی ہمشیرہ کو رعایت دی ہوئی ہے اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کہتے ہیں کہ نواز شریف کو سہولیات ملنی چاہئیں تو پی ٹی آئی کے وزراء کہتے ہیں کہ قانون سب کیلئے ایک ہے۔ وزیراعظم نے کہاتھا کہ پروٹوکول کیلئے لائنیں نہیں لگیں گی آج پروٹوکول کی وجہ سے لوگ پریشان ہوتے ہیں ۔ آپ نے پورے ملک میں دو قانون بنائے ہوئے ہیں ، آپ سیاسی رہنماؤں کا مذاق اڑاتے ہوئے یہ کام آپ کے گلے میں پڑے گا۔ آپ نے ساری زندگی یوٹرن لیا ہے قوم آپ کے بہتر فیصلوں کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کے پی میں پی ٹی آئی کی جو شان تھی اس میں صرف طالبان کا احسان تھا آپ کی پالیسیوں نے ہمیشہ پاکستان کو تنہا کیا ہے ، بلاول بھٹو اگر کالعدم تنظیموں پر پابندی کی باتیں کرتے ہیں تو آپ کو کیوں برا لگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے اسمبلی میں کہا تھا کہ خان صاحب قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، شہباز شریف نے بھی غیر مشروط حمایت کی بات کی لیکن آپ نے اچھا جواب نہیں دیا، آپ کے وزراء بدزبانی کرتے رہے ، اداروں کو متنازعہ بنادیا ، انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت نے کبھی گالی کا جواب نہیں دیا، ہم اپنے سیاسی معاملات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرتے ۔ بلاول بھٹو بی بی کے بیٹے ہیں وہ اچانک دھماکہ کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔
موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا ئے کچھ نہیں دیا‘مصطفی کمال
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کوئی ضلع ایسا نہیں جس کے ساتھ سندھ حکومت زیادتی نہ کررہی ہو، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر ہر ضلع میں برا حال ہے۔ خود کراچی سے 11 مرتبہ ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے آج اختیارات نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں ۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایس پی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی، شبیر قائم خانی، اشفاق منگی اور دیگر بھی موجو دتھے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اجڑ گیا ہے، برباد ہوگیا ہے یہاں کے کسان تباہ حال ہیں ، پانی کی قلت پیدا کرکے زمینیں بنجر بنائی جارہی ہیں تاکہ پھر انہیں سستے داموں خریدا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے موجودہ حالات حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں ، سندھ کے عوام بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کراچی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے الگ الگ میئر لانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جس طرح سندھ کے دو ٹکڑے نہیں ہوسکتے اسی طرح کراچی کی تقسیم نہیں ہوسکتی۔ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ الیکشن سے اب تک کوئی تبدیلی نہیں آسکی ہے۔ ملک سو ارب ڈالر کا مقروض ہوچکا ہے ، 2023ء کا وزیراعظم وزیرخزانہ کو بولے گا کہ 20ارب ڈالر لانے کیلئے دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں۔ انہوں نے کہاکہ انڈسٹریاں تباہ ہوچکی ہیں، حیدرآباد میں 400 صنعتوں میں سے صرف100صنعتیں چل رہی ہیں۔70لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں باقی بچوں کی تعلیم کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ باوجود اس کے کہ ایک ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے الطاف حسین اور مہاجر قوم کو الگ الگ کیا ورنہ الطاف حسین کہتے ہیں کہ پلوامہ حملہ پاکستان نے کرایا
احتساب کا عمل سب کیلئے برابر ہونا چاہے‘خالد محمود آرائیں
حیدرآباد (یواین پی)ترجمان چوہدری نثار ہاؤس حیدرآباد و سابق ضلعی ناب صدر خالد محمود آرائیں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے احتساب کے نام پر انتقال کا سلسہ شروع کر رکھا ہے ‘انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجو بھی ہمارے لیڈر شپ پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ہے یہ سارے مقدمات سیاسی مقدمات ہے ‘ گذشتہ دونوں نیب کے علیم خان کو گرفتار کرکے یہ ثابت کرنا چاہا کہ نیب ایک خود مختیار ادارہ ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔اس گرفتاری کا مقصد مزید سیاسی شخصیات کی گرفتاریوں کیلئے راہ ہموار کرنا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ احستاب کا عمل سب کیلئے برابر ہونا چائے اور سب کو اپنا دفاع کا مکمل موقع ملنا چائیے
حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افرا دنے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے
حیدرآباد(یواین پی)حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افرا دنے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔حیدرآباد کے علا قے قاسم آباد فیز ٹو کے رہائشیوں کی جا نب سے کو نسلر علی حسن جتو ئی اور اسسٹنٹ کمشنر فدا حسین شوروکی جانب سے تجا وزات ظا ہر کرکے دکا ن اور گھر وں کو مسمار کر نے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اس موقع پر اعجا ز چانڈ یو ،حا جی اللہ ورایو جما لی ،علی محمد رند اور نو ر محمد جما لی سمیت دیگر نے بتا یا کہ قاسم آباد فیز ٹو کے بلا ک بی میں با اثر کو نسلر علی حسن جتو ئی اور اے سی فد احسین شورو نے تجا وزات ظا ہر کر کے ہما رے گھر اور دکا نو ں کو مسمار کر نے کیلئے مختیا ر کا ر کے دستخط سے جعلی نو ٹس جا ری کےئے ہیں جبکہ ہم گذ شتہ 30سالوں سے مذکورہ علا قے میں رہا ئش پذ یر ہیں اور ہما رے پا س بجلی اور گیس کے میٹر وں سمیت واٹر سپلائی کے بل بھی موجود ہیں اس کے با وجود ہما رے گھر وں کو مسمار کیا جا رہا ہے جوکہ سر اسر نا انصافی ہے ،انہو ں نے ارباب اختیا ر سے مطا لبہ کیا کہ ہما رے گھر وں کو مسما ر کر نے سے بچا کر مذکورہ با اثرکو نسلر اور اے سی کے خلاف انکو ائر ی کر اکر ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔پیس اینڈ ڈولپمنٹ سو سا ئٹی کے رہنماء اور سما جی کا رکن فتح محمد شاہ فراق نے 14ما رچ کو دریا ؤ ں کے عالمی دن کے موقع پر دریا ؤ ں کے اہمیت کو اجا گر کر نے کیلئے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے پہنچ کر دریا کی ریت (مٹی) سے علا متی دریا بنا کر آنے جا نے والے لو گو ں کو دریا کی اہمیت کے حو الے سے پیغا م دیا ،اس موقع پر فتح شاہ فراق نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں 21دریا موجود ہیں جو کہ اپنا بہاؤ سمندر تک پہنچتے ہیں اور ان دریا ؤں میں ایک دریا ئے سندھ بھی ہے ،انہو ں نے کہا کہ دریا ؤ ں پر ڈیم تعمیر ہو نے سے دریا اپنا قدرتی بہا ؤ کھو چکے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ دریا کا میٹھا پا نی سمندر کے پا نی کو پیچھے کی جا نب دھکیلتا ہے جبکہ دریا ئے سندھ کا پا نی سمندر تک نہ پہنچنے کے سبب ٹھٹھہ اور بد ین کی لا کھوں ایکڑ زمین نمکین پا نی کی بھینٹ چڑ ھ کر بنجر ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ان علا قوں سے انسانی آباد ی نقل مکا نی کرکے دوسر ی جگہ منتقل ہو رہی ہے ،انہو ں نے کہا کہ سمندر کی لہریں انتہا ئی خطر ناک جنہیں روکنے کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ دریا کے پا نی کو سمندر تک پہنچا یا جا ئے ،انہو ں نے متعلقہ ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ دریا ئے سندھ کا قدرتی بہا ؤ بحال کرکے انڈ س ڈیلٹا اور لا ڑ کی لا کھوں ایکڑ زمینوں کو غیر آباد ہو نے سے بچایا جا ئے ۔کو ٹر ی بہا ر کا لو نی کی رہا ئشی مسما ت زاہد ہ زوجہ گل بہا ر ملا ح نے اپنے بھا ئی کی پر اسر ار گمشد گی کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے بتا یا کہ گذ شتہ 8سالوں سے میر ا حقیقی بھا ئی خادم حسین ملا ح پر اسر ار طو ر پر لا پتہ ہے اور کافی تلا ش کے با وجود بھی اس کا کو ئی سر اغ نہیں مل سکا ہے ،انہو ں نے الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ ہمیں شک ہے کہ سا ئٹ تھا نہ کی پو لیس نے میرے بھا ئی کو اٹھا کر گم کر دیا ہے اور اُ سے 2011ء میں پو لیس گر فتار کر کے لے گئی تھی جس کی این سی سا ئٹ تھا نہ پر درج کر ائی گئی ہے لیکن 8سال گذ ر جا نے کے با وجود بھا ئی کا اب تک کچھ پتہ نہیں ہے جبکہ میر ا بھا ئی مز دوری کر تا تھا اور وہ ایک ٹا نگ سے معذور بھی ہے ،انہو ں نے ایس ایس پی جا مشورو اور دیگر پو لیس افسران سے اپیل کی کہ میر ے بھا ئی کی تلا ش میں میر ی مدد کی جا ئے اور پو لیس کے خلاف قانونی کا روائی کرکے ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے ۔شکار پو ر کے فوجداری تھا نہ کی حدودپر انا صدر کی رہا ئشی اور پسند کی شادی کر نے والی لڑ کی اجا لا بنت ارشاد نے اپنے شوہر نثار کھو سو کے ہمر اہ پریس کلب کے سامنے اپنے رشتہ داروں کے مظا لم کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر انہو ں نے بتا یا کہ تین ما ہ قبل میں نے گھر سے نکل کر اپنی مر ضی اور پسند سے نثار کھو سو سے شادی کی ہے جس کے بعد میر ے والد ارشاد نے پو لیس کی ملی بھگت سے میر ے اغو اء کا جھو ٹا مقدمہ بھی درج کر ایا ہے اور پو لیس میر ے شوہر اور دیگر سسر الیوں کو ہر اساں کر ر ہی ہے ،انہو ں نے بتا یا کہ فوجد اری تھانہ کے ایس ایچ او کی جانب سے میر ے شوہر کے ما مو ں اور دیگر رشتہ داروں پر دبا ؤ ڈالا جارہا ہے کہ لڑ کی کو ہما رے حو الے کیا جا ئے جبکہ مجھے اور میر ے شوہر کو جا نی نقصان کا خطر ہ ہے لہذ ا معاملے کا نو ٹس لیکر ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy