فائرنگ سے شہری کے جانبحق ہونے کے واقعہ پر ڈی پی او اوکاڑہ کا نوٹس

Published on February 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی ) فائرنگ سے شہری کے جان بحق ہونے کے واقعہ پر ڈی پی او منصور امان نے فوری نوٹس لے لیا ڈی پی او اوکاڑہ موقع پر پہنچ گئے ، جاں بحق شہری کے لواحقین سے ملاقات کی۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا تھانہ صدر دیپالپور کی حدود باہلی موڑ کے قریب علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ دو نامعلوم ملزمان نے مرغیوں والی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ندیم نامی ڈرائیور زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منصور امان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا انہوں نے جانبحق شہری کے لواحقین سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کو ہدایت کی کہ نا معلوم ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes