مانسہرہ میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، شہری موت سے کھیلتے رہے

Published on March 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

مانسہرہ: (یواین پی) حادثہ آئل ٹینکر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی کی انتہا کرتے ہوئے کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جا رہی ہیں۔ مانسہرہ میں ڈیزل سے بھرا ہوا ٹینکر الٹنے سے اس پر موجود ہزاروں لیٹر تیل سڑکوں پر بکھر گیا۔ شہری تیل بھرنے موقع پر پہنچ گئے اس موقع پر انتظامیہ لاپروائی کی انتہا کرتے ہوئے غائب ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ آئل ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے حادثے میں 200 سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes