بینک بی آئی ایس پی مستحقین کو عزت فراہم کریں‘ما روی میمن

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

555
اسلام آباد (یواین پی) وزیر مملکت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے بینکوں کوہدایت کی ہے کہ وہ انکم سپورٹ پروگرام سے سہ ماہی مالی امداد حاصل کرنے والی خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع رب نوازپورہ کے گاؤں مرلی گڑھ میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے امداد حاصل کرنے والے متاثرین کی کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں کیا۔کمیٹی کی جانب سے شکایات پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف خواتین کے معیارزندگی میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں اوراس مقصد کے حصول کیلئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے وابستہ50 لاکھ خاندانوں کیلئے 102ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سہ ماہی امداد کے علاوہ ان خاندانوں کیلئے مزید سہولتوں کا اعلان بھی کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اعلی سطح پر ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن کے نتیجے میں اس پروگرام سے ایجنٹوں کاعمل دخل ختم کیا جاسکے جو اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچنے دے رہے۔انہوں نے کہاکہ بینکوں کو چاہیے کہ وہ اس پروگرام سے رقوم حاصل کرنے والوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے انکم سپورٹ پروگرام کمیٹی کے ساتھ مل کر خوشی ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ماروی میمن نے کہاکہ میں نے انکم سپورٹ پروگرام سے ا مداد حاصل کرنے والی خواتین کے ساتھ عید منا کر ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔حکومت ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر میں نے چاروں صوبوں کا دورہ کیا۔بنوں ،خیبر پختونخواہ،میر پور آزاد جموں کشمیر،ٹھٹھہ سندھ اور بہاولنگر پنجاب میں خواتین کے ساتھ مل کر ان کے مسائل معلوم کیے۔اس موقع پر عورت فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد حفیظ نے انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ انکم سپورٹ پروگرام کے 34240کارڈ مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ 16330کارڈ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ڈائریکٹر بی آئی ایس پی بہاولپوزشبیر اکبرزیدی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy