نویں دسویں کے سالانہ امتحانات 25مارچ سے شروع ہونگے کنٹرولر امتحانات

Published on March 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

حیدرآباد(علی رضا رانا )25مارچ بروز پیر سے نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کا آغاز کیا جارہا ہے مگر اے پی پی سی اے کا احتجاج بڑھتا جارہا ہے قلم چھوڑ اور تالا بندی احتجاج جاری ، دوسرے روز بھی بورڈ آفس کے باہر سیاہ پمفلٹ اور شدید احتجاج کیا گیاامتحانات میں میں چار روز باقی ہیں مگر طلبہ و طلبات کو ابتک رول نمبر ایڈمیٹ سلپ جاری نہیں ہوسکی جس سے طلبہ و طلبات میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ، ڈاکٹر مسرور زئی کا کہنا ہے کہ رول نمبر سلپ 21 مارچ بروز جمعرات سے دی جائیگی ہفتہ ، اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کردی ہے ہفتہ اور اتوار کو بورڈ آفس حسب معمول کھلے گا اور رول نمبر سلپ سمیت دیگر ضروری کام جاری رہے گا سالانہ امتحانات کی تمام تر تیاری کی جاچکی ہیں اور عملے کو ڈیوٹی ٹائمنگ یقینی بنانے کے احکامات کردیئے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog