وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان 28مارچ کو کھوئی رٹہ کا دورہ کریں گے

Published on March 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 988)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے دورہ کھوئی رٹہ کے لئے ریسٹ ہاؤس میں اجلاس وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم ، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم بھی شریک ہوئے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان 28مارچ کو کھوئی رٹہ کا دورہ کریں گے دورے کا مقصد ایل او سی متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے وزیر اعظم دورے کے دوران متاثرین ایل او سی کے مسائل سنیں گے حکومت متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ایل او سی کے زخمیوں کے لئے تمام فرسٹ ایڈ پوسٹیں، بی ایچ یو اور ٹی ایچ کیو مکمل فعال ہے ادویات دستیاب ہیں ضلعی سطح پر ایمرجنسی سنٹر میں مکمل مفت علاج معالجہ اور ادویات دسیتاب ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد دی جائے زخمیوں اور شہداء کو چوبیس گھنٹے کے اندر امداد دی جاتی ہے ہماری افواج نے دشمن کو جو جواب دیا ہے وہ یاد رکھیں گے اور آئندہ جرات نہیں کریں گے بھارت بزدل دشمن ہے ہمیں پھر بھی تیار ہنا چائیے لائن آف کنٹرول کے دورہ کے دوران عوام کا مورال بلند دیکھا جو خوش آئندہ ہے اس سے ہماری مسلح افواج پاکستان کا مورال بھی مزید بلند ہوتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog