عمران خان کی طلبہ کو یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ میں سکالر شپ حاصل کرنے پر مبارکباد

Published on March 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 877)      No Comments

05
اسلام آباد ۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نمل کالج کے طلبہ کو یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ میں سکالر شپ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے برطانوی جامعہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں ہے کہ نمل کالج انتہائی برق رفتاری سے ملک میں اعلی اور معیاری تعلیم کامرکز بنتا جارہا ہے۔ نمل کالج سے وابستہ اساتذہ اور ماہرین کی اس ضمن میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستان کے دور دراز دیہی علاقے میں ایک معتبر دانش گاہ قائم کرنے کے ان کے خواب کو تعبیر بخشنے پر ان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نمل کالج کے طلبہ کی بہترین علمی استعداد کو سامنے رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ نے انہیں وظائف سے نوازنے کا فیصلہ کیا ۔ ان کے مطابق پاکستان کے غریب اور محروم نوجوانوں تک اعلی معیاری تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کیلئے برطانوی جامعہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جولائی میں یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سمر سکول سٹوڈنٹ پروگرام کی جانب سے منتخب کئے گئے جبکہ ایک طالب علم کو سنگا پور کی نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے انٹر پرینیورشپ پروگرامز منتخب کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy