کوئٹہ، میاں برادران کی ضمانتوں سے لگ رہا ہے دونوں جانب سے معاملات کو نمٹایا جارہا ہے، حافظ حسین احمد

Published on March 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹر ی اطلاعات و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میاں برادران کی ضمانتوں سے لگ رہا ہے کہ دونوں جانب سے معاملات کو نمٹایا جارہا ہے، ضمانتوں کے بعد کی نئی صورتحال سے اپوزیشن کے اتحاد میں مزید رخنا پیدا ہوگا۔ منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ حالات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دونوں جانب سے معاملات کو نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ضمانت سے پہلے بھی میاں برادران کی اپوزیشن میں جانے کی کوئی ضمانت نہیں دے رہا تھا اب تو ضمانت کے بعد ان کی ضمانت ممکن نہیں اس لیے پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ کی طرف روخ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کو مک مکاؤ اور لین دین پر لایاجارہا ہے اور اس کے لیے راہ ہموار کی جارہی ہے ، دونوں میاں ضمانتوں کے بعد آزاد ہوکر گھر بیٹھیں گے تو کوئی راستہ نکالیں گے ،نیب سے چٹکارے کے لیے قوانین موجود ہیں اور نیب سے خود کو نکالنے کے لیے لندن سے کچھ نکالنا پڑے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے چھ نکات پر عملدرآمد ہوتے نظر نہیں آرہا ابھی باتیں ہورہی ہیں مگر کم از کم ایک سال تک وہ حکومت کا ساتھ دینے کے پابند ہیں ، بلوچستان کے معاملات پر وزیر اعظم ہی ’’کسی ‘‘سے بات کرسکتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes