تحریک انصاف آج اوکاڑہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Published on December 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) تحریک انصاف انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج اوکاڑہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔اوکاڑہ کے فٹبال گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کی جانب سے بڑے پاور شو کے لئے پنڈال سجادیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے لیے اسٹیڈیم میں 15 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔مقامی رہنماوں کے مطابق جلسے میں 70 سے 80 ہزار کے قریب کارکنان کی آمد متوقع ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 6 کنٹینروں پر مشتمل اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔جلسے سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین خطاب کریں گے جب کہ جلسے کے لئے شرکا کو 4 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور خواتین کے لئے پنڈال میں خصوصی جگہ مختص کی گئی ہے جب کہ شرکا کو مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد جلسہ گاہ کے اندار داخلے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو اوکاڑہ میں ویلکم کرنے کے لیے مقامی رہنماؤں کی جانب سے شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog