خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کا اپنا 5 سالہ اسٹریٹجک پلان 2022-2026 لاؤنچ

Published on December 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

ایبٹ آباد (یواین پی)خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں نے اپنا 5 سالہ اسٹریٹجک پلان 2022-2026 لاؤنچ کیا۔ اسٹریٹجک پلان آنے والے پانچ سالوں کے لیے کمیشن کی اسٹریٹجک ترجیحات یعنی ایڈوکیسی، ثبوت پر مبنی معلومات اور اس کا پھیلاؤ، خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کے مینڈیٹ اور متعلقہ پالیسی فریم ورک کے بارے میں آ گاہی اور بیداری کا تعین کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب رونمائی میں سرکاری محکموں کے نمائندوں، شراکت دار تنظیموں، اسٹیک ہولڈرز، میڈیا، اکیڈمیا، صوبائی الیکشن کمیشن، عدلیہ، وکلاء اور مختلف سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور تعلقات عامہ نے اپنے مہمان خصوصی کے کلمات میں ڈاکٹر رفعت سردار کی قیادت میں کے۔ پی کمیشن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ قوانین، پالیسی اور پروگراموں کا جنڈر لنز سے جائزہ لینے میں خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کی کامیابیاں بےمثال ہیں.
انہوں نے ذکر کیا کہ خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں صوبے میں خواتین کے مسائل اور ان کی ترقی کے لیے ایک بہترین فورم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت نے کے پی میں خواتین کی سماجی، اقتصادی اور شہری ترقی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ہم بااختیار معاشرے کا خواب نہیں دیکھ سکتے۔ اپنے ریمارکس میں خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کے چیئرپرسن ڈاکٹر رفعت سردار نے کہا کہ کے پی کمیشن نے اپنے سابقہ ​​اسٹریٹجک پلان کے تحت قوانین پر نظرثانی، سول سوسائٹی، اکیڈمیا اور ریسرچ اسٹڈیز کے ساتھ تعاون کو بہتر بنانے میں نمایاں پیش رفت کا مظاہرہ کیا، جس کی بنیاد پر موجودہ پلان میں ترمیم کی گئی۔ انہوں مذید کہا کہ کمیشن نے کووڈ -19، ادارے کی استعداد کار ضلعی سطح تک بڑھانے اور دیگر مختلف چیلنجز کےباوجود بڑی پیش رفت کی ہے- انہوں نے کہا کہ یہ وژن خیبرپختونخوا کے موجودہ اور ابھرتے ہوئے زمینی حقائق پر مبنی ہے جس سے صوبے میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ اور فروغ ممکن ہے۔ ڈاکٹر رفعت سردار نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں نے اپنے کام کا دائرہ ضلعی سطح تک پھیلایا ہے اور ہر ضلع میں ضلعی کمیٹیاں قائم کی ہیں، جو کہ ضلع کے اندر وہی کام انجام دیں گی۔ جو کہ خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں صوبائی سطح پر سرانجام دے رہی ہے- انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ ضلعی کمیٹیوں کا سرکاری نوٹیفکیشن آخری مرحلے میں ہے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کی ٹیم نئے اسٹریٹجک پلان میں طے شدہ اہداف حاصل کر لے گی۔شرکاء نے مشترکہ پروگرامیٹک مفادات کے شعبوں میں ان پٹ فراہم کیا جو کہ خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کی آئندہ سالانہ کام کی منصوبہ بندی میں ظاہر ہوگا۔تقریب کا اختتام سکریٹری خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں محترمہ روبین حیدر بخاری کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes