پنجابی فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے ڈائریکٹر ساجد علی

Published on March 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

سینما کی رونقیں بحال کرنے کے لئے منفرد کہانیوں کے ساتھ فلمیں بنانے کی اشدضرورت ہے
لاہور(یواین پی)سینما کی رونقیں بحال کرنے کے لئے روایتی پنجابی فلموں کی بجائے منفرد کہانیوں کے ساتھ فلمیں بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک اچھی،معیاری اور کامیاب پنجابی فلمیں نہیں بنیں گی تب تک فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہارر معروف ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد نے ’’المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری و رائٹر ڈاکٹربی اے خرم سے ایک ملاقات کے دوران کیاانہوں نے مزید بتایا کہ میری نئی پنجابی فلم ’’کالا طوفان‘‘ کی کہانی و ڈائیلاگ معروف فلمی مصنف واجد زبیری نے لکھے ہیں فلم کی کہانی روایتی کہانیوں سے مختلف ہے یقیناًشائقین فلم ’’کالاطوفان‘‘کو پسند کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题