خاتون پر شوہر اور اُس کے دوست کا مبینہ تشدد، سر مونڈھ دیا

Published on March 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

لاہور: (یواین پی) متاثرہ خاتون اسما کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر فیصل غیر مردوں کو گھر بلاتا اور ان کے سامنے ناچنے پر مجبور کرتا، ڈانس سے انکار پر تشدد کرتا اور گالم گلوچ کر کے ہراساں کرتا۔تفصیلات کے سامنے لاہور کے علاقے کاہنہ میں شوہر اور اُس کے دوست نے خاتون کو ناصرف مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کا سر بھی مونڈھ دیا۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شوہر کے دوستوں کے سامنے ڈانس کرنے سے انکار کیا گیا جس کی سزا کے طور پر اس کی یہ حالت کی گئی۔متاثرہ خاتون اسما نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر فیصل غیر مردوں کو گھر بلاتا اور ان کے سامنے ناچنے پر مجبور کرتا۔ ڈانس سے انکار پر تشدد کرتا اور گالم گلوچ کر کے ہراساں کرتا۔ ایف آئی آر کے مطابق اسما نے فیصل سے 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme