ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل لانے کی بھرپور کوشش کروں گا،اظہر علی

Published on March 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

07
لاہور ۔۔۔قومی کر کٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پی سی بی نے چیف سلیکٹر بناکر مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف سلیکٹر کا عہدہ میرے لئے ایک چیلنج ہے اور اللہ کے فضل سے اس چیلنج کوپوری ایمانداری سے نبھاؤں گا ۔ میں کام اور نتائج پر یقین رکھتا ہوں اور پی سی بی میں جس عہدہ پر بھی کام کیا اسکے نتائج بہتر آئے ۔ ٹیم کی سلیکشن مشاورت اورصرف اور صرف میرٹ پر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے بطور ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ جو اقدامات کیئے تھے ان کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور انشاء اللہ بطور چیف سلیکٹر بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور ٹیم کو بہتر بنانے اور جیت کی طرف گامزن کرنے کے لئے وقت درکار ہے ۔ٹیم کی پرفارمنس میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن پالیسی کی منظوری کے بعد بھر پور طریقے سے اپنا کام شروع کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں بڑے دعوے نہیں کرنا چاہتا۔تینوں فارمیٹ کیلئے مختلف ٹیمیں ہوں گی ۔علاوہ ازیں قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بناکر پی سی بی نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ڈیڑھ دو سالوں سے ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کپتانی اور بیٹنگ پرفارمنس سے پوری طرح مطمئن ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مصباح الحق نے کئی سالوں تک پاکستان کی خدمت کی اور قومی ٹیم کو بہتر پوزیشن پر لائے ٹیم میں ان کی کمی بہت محسوس ہوگی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹیم میں عمر اکمل ،سعید اجمل اور دیگر کھلاڑی میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں پیدا کریں گے ۔وہ میرے ساتھ کئی سالوں سے کھیل رہے ہیں ۔ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل لانے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ٹیم کی سلیکشن کیلئے کمیٹی کو میرٹ پر رائے دوں گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes