عامر خان کی 22 سالہ صاحبزادی ایرا کا معاشقہ منظر عام پر آگیا

Published on March 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 22 سالہ صاحبزادی ویسے تو بالی ووڈ کی لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں لیکن اب وہ اپنے مبینہ معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔عامر خان اور رینا دتہ کی صاحبزادی ایرا خان بیرون ملک اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں جس کے باعث وہ بالی ووڈ کی تقریبات میں نظر نہیں آتیں۔ ایرا خان انسٹاگرام پر اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب ان کی جانب سے ایک لڑکے کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصویر نے انہیں خبروں کی زینت بنادیا۔ایرا خان اپنے دوست مشال کرپلانی کے ساتھ پہلے بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں نوجوان کو اداکار عامر خان کی پیشانی پر بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ’ امید ہے کہ تمہاری موسم بہار کی چھٹیاں دھوپ اور مسکراہٹوں سے بھرپور رہی ہوں گی‘۔یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ مین سٹریم میڈیا پر بھی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرا خان اور مشال کرپلانی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题