با اثر سیاسی شخصیات وزیراعلیٰ شکایات سیل بند کر وانے میں کامیاب

Published on September 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) با اثر سیاسی شخصیات وزیراعلیٰ شکایات سیل بند کر وانے میں کامیاب ہو گئیں، سینکڑوں سائلین رُل گئے۔ مبینہ طور پر سابق چیئرمین ، وزیر اعلیٰ شکایات سیل ملک اسد کھوکھر اور وائس چیئرمین ناصر سلمان کے درمیان محاذ آرائی کی وجہ سے وزیراعلیٰ شکایات سیل بند کر دیا گیا۔ شکایات سیل میں موصول شدہ 47 ہزار شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ۔ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ جی او آر ون کلب روڈ پر سائلین اور صحافیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور الیکشن سے قبل جنوبی پنجاب کیلئے الگ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا جو وعدہ کیا گیا تھا اس کے لئے بھی عملی اقدامات نہ کئے گئے ہیں، جس پر عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ولید ناصر چودھری نے ہنگامی پریس کانفرنس میں اس بات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ شکایات سیل کو جلد از جلد بحال کر کے سائلین کے مسائل حل کئے جائیں اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تشکیل عمل میں لائی جائے۔
نئی کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے حکومت ِپاکستان تحریک انصاف نے نام طلب کر لئے
ہارون آباد(یو این پی) حکومت پنجاب نے تین ماہ قبل ایڈھاک بیس پر مقرر کئے گئے زکوٰة عشر ایڈمنسٹریٹرز کو زکوٰة عشر کمیٹیوں کی تحلیل کے ساتھ ہی فارغ کر دیا ۔ حکومت اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں اب تین سال کے لئے نئی کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے حکومت ِپاکستان تحریک انصاف نے کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے نام طلب کر لئے گئے ہیں اس سلسلہ میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولدرز اور عہدیداران سے مشاورت کی جائے گی۔ نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تشکیل ستمبر میں متوقع ہے جس سے مستحقین زکوٰة کیلئے امداد کی بحالی میں پیش رفت ہو سکے گی ۔ ذرائع کے مطابق ہر یونین کونسل میں زکوٰة عشر کمیٹی کی تشکیل کے سلسلہ میں مروجہ قوانین کے تحت چیئرمین ، معاون اور خواتین پر مشتمل ہوں گی ۔ زکوٰة عشر کمیٹیاں تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کام کریں گی۔ اِن کمیٹیوں کے فعال ہونے سے لاکھوں مستحقین زکوٰة کو مالی امداد مل سکے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题