میری جنگ عمران خان سے ہے ،ایاز صادق

Published on October 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

44
لاہور (یو این پی)  حلقہ این اے ایک سو بائیس سے مسلم لیگ نون کے امیدوار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میری جنگ علیم خان سے نہیں، عمران خان سے ہے، عوام نے دھرنوں کی سیاست مسترد کر دی، سعد رفیق کہتے ہیں مقابلہ نوٹ اور ووٹ کے درمیان ہے،مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق نے این اے ایک سو بائیس کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کیا،ان کا کہنا تھا کہ میری جنگ علیم خان سے نہیں، عمران خان سے ہے، عمران خان کے گھوڑے کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے، این اے ایک سو بائیس نواز شریف کے شیروں کا گڑھ ہے، یہاں کے لوگ ضمیر فروش نہیں نہ ہی یہاں ووٹ بکتے ہیں ،ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن میں لنگڑا گھوڑا اتارا ہے، تحریک انصاف کی ٹانگیں لرز رہی ہیں اور اسے شکست نظر آ رہی ہے،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مقابلہ نون لیگ اور پی ٹی آئی کا نہیں، نوٹ اور ووٹ کا ہے،سعد رفیق نے کہا کہ لاہور والے مسلم لیگ کو ووٹ کام کی بنیاد پر دیتے ہیں، عمران خان اور چند جھوٹے اینکرز ہمیں کام نہیں کرنے دیتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题