زمین سے محبت کا اظہار،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا

Published on March 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

لاہور: (یواین پی) دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا، پاکستان میں پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر سمیت اہم عمارتوں کی لائٹس ایک گھنٹے کیلئے بند کی گئیں، مقصد لوگوں میں ماحول دوست رویہ اپنانے کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ارتھ آور،توانائی کی بچت، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام کیلئے زمین سے محبت کا خوبصورت اظہار ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی غیرضروری بتیاں رات ساڑھے آٹھ بجے ایک گھنٹے کیلئے بجھا دی گئیں جبکہ سول سوسائٹی نے شمع بھی روشن کیں۔رات ساڑھے آٹھ بجے ایوان صدر اور وزیراعظم آفس میں بھی تمام غیرضروری بتیاں گل کی گئیں۔ سپریم کورٹ اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بھی ایک گھنٹے کیلئے بند رہیں۔لاہور میں پنجاب اسمبلی، ٹاون ہال، ایوان اقبال اور واپڈا ہاوس کی اضافی لائٹس بند رہیں، آرتھ اور کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا، مختلف مقامات پر شہریوں نے شمعیں بھی روشن کیں۔کوئٹہ میں بھی ارتھ آور منایا گیا، اہم سرکاری عمارتوں کی روشنیاں ایک گھنٹے تک گل رہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy