مکہ سے مدینہ جانے والی بس کو حادثہ، نو معتمرین جاں بحق، اٹھارہ زخمی

Published on May 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 686)      No Comments

ریاض (یواین پی )مکہ سے مدینہ جانے والی ایک بس کو الحجرہ روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 9 معتمرین جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔مکہ سے مدینہ جانے والی ایک بس الحجرہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور پل سے نیچے جاگری۔حادثے کے نتیجے میں 9 معتمرین جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوئے۔سعودی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان خالد الساحلی کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔رپورٹس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes