قائد اعظم ٹرافی میں زیر عتاب بیٹسمین عمر اکمل کی 148 رنز کی سپر اننگز

Published on December 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

حیدر آباد:(یو این پی) قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں عمر اکمل نے ایک اور سپر اننگز کھیل ڈالی۔ کرکٹ بورڈ حکام کے زیر عتاب عمر اکمل نے یو بی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری اننگز میں ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر اپنی کلاس کی دھاک بٹھا دی۔ عمراکمل نے اپنی اننگز میں بارہ چوکے اور دو زور دار چھکے بھی لگائے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز نے سوئی سدرن کے خلاف ایک سو چھیاسٹھ گیندیں کھیلیں۔ عمر اکمل ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی طرف سے مبینہ گالیاں نکالنے پر پریس کانفرنس کرنے پر پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme