پیپلز پارٹی اب کراچی کے ترقیاتی کام نہیں کر سکے گی، خرم شیر زمان

Published on April 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ عوام مایوس نہ ہوں، وزیراعظم عمران خان موجود ہیں، پہلے بنایا گیا ماسٹر پلان دو نمبر تھا، ہم انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔
خرم شیر زمان دیگر اراکین کے ساتھ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1970ء سے بار بار اقتدار میں آنے والی پیپلز پارٹی نے صوبے کا جو حال کیا، وہ سب کے سامنے ہے۔ کل سے بلاول ہاؤس سے نکلنے والے چیخیں مار رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا ک چیخیں نکلنے کی اصل وجہ کرپشن ہے جو کراچی کے ترقیاتی کام میں اب پیپلز پارٹی نہیں کر سکے گی۔ بلاول ہاؤس کے باہر آر او پلانٹ لگایا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام شروع ہے، تبدیلی نظر آنا شروع ہو چکی ہے۔ ترقیاتی کام شروع کر دئیے گئے ہیں۔ گیارہ سالوں سے کوئی ماسٹر پلان نہیں بنایا گیا، ہم جلد شہر میں دو سو آر او پلانٹ لگائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes