لاثانی سیکرٹریٹ پرمرکزی لاثانی میڈیاونگ کوارڈینیٹرز کی سالانہ میٹنگ کاانعقاد 

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی مرکزی سیکرٹریٹ پرلاثانی میڈیا کوارڈینیٹرز کی سالانہ میٹنگ کاانعقاد ہوا،بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنیوالوں کی حوصلہ فزائی اورنئے آنیوالے کوارڈینیٹرزکو خوش آمدید کہاگیا ۔مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق سالانہ میٹنگ کے مشترکہ اعلامیے میں کہاگیا کہ موجودہ دورمیں شیطانیت کاعروج ہے ،اس لئے حق وباطل کی اس جنگ میں ہم اللہ ورسولﷺ کے سچے وارثین کی نسبت پاک کے صدقے زندگی کے ہر شعبے میں سچ کے پیغام کو انسانیت تک پہنچانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے اور باطل ( شیطانیت )کا خاتمہ کریں گے ، اللہ ورسول ﷺ کے سچے وارثین کے نمائندوں کی جاری کاوشوں سے انسانیت کے روشن مستقبل کاخواب بہت جلد تعبیرہوجائیگا۔انشاء اللہ ۔کوارڈینیٹرزکوعلاقائی،ضلعی،صوبائی اورمرکزی سطح تک کام کرنے ،سرکاری وغیر سرکاری ،سماجی ،سیاسی،مذہبی اوربین المذاہب ومسالک تنظیموں اورشخصیات سے رابطے اور سلسلہ عالیہ لاثانیہ کی انسانیت کیلئے جاری بے لوث خدمات کودورحاضرکے جدیدتقاضوں کیمطابق الیکٹرانک،پرنٹ اورڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلانے کی حکمت عملی اورطریقہ کارپربریفنگز دی گئیں۔کوارڈینیٹرزنے برملااورمحبت بھرے انداز میں اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مرشدکریم کے آستانہ عالیہ پر حاضری سے یقیناًنیا جوش اورولولہ عطا ہوتاہے اوراسی تازہ جوش اورولولے سے ہی دئیے گئے نئے اہداف کاکامیاب حصول یقینی بنے گا۔انشاء اللہ۔محمد ریحان خان(انچارج نمائندگاپاکستان 47ٹی وی چینل )اورمظہرعباس (میڈیا سیکرٹری )نے کوارڈینیٹرز کو بریفنگز دیں۔دیگرشرکائے کوارڈینیٹرز میں صوفی محمد اقبال ثاقب،محمد عمرنقشبندی،عبدالغفاراورطاہر حسین نقشبندی(سٹی رحیم یارخان)،محمد آصف نقشبندی (لیاقت پور)،رب نواز (نمائندہ خانپور)،فیاض الحسن نقشبندی (فتح پورلیہ )،محمد شاہد نقشبندی (چوک اعظم لیہ )،مظفرفاروق (بورے والا)،محمد خالد(سٹی بہاولپور)،محمد عدنان اوراسدحنیف نقشبندی(یزمان بہاولپور)،بابرسہیل (شکرگڑھ نارووال)،ڈاکٹرمحمد جابر(سرگودھا)،مدثرحسین نقشبندی (شیخوپورہ)،مناظرحسین (چکوال )،نوید الرحمن (مدینہ ٹاؤن )،محمد اظہر (ذوالفقار کالونی )ودیگر شامل ہیں۔اجلاس کے اختتام پر اللہ تعالیٰ جل شانہ کی بارگاہ اقدس میں یہ دعاکی گئی کہ ہمیں اپنے محبوبوں حبیبوں کی نسبت پاک کے صدقے اپنے پسندیدہ کام کرنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرما۔آمین

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes