بورےوالا اور مضافات میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر شہری تنظیمیں سراپا احتجاج

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

بورے والا ( یواین پی )بورےوالا شہر اور مضافات میں پے در پے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر شہری تنظیمیں سراپا احتجاج ،چئیرمین بلدیہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں سول سوسائٹی نیٹ ورک ، انجمن تاجران ، بار ایسوسی ایشن ، پی ایم اے ، سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری، 72 گھنٹوں میں ڈی پی او وہاڑی نے اعتماد میں نہ لیا تو شٹر ڈاون ہڑتال اور پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور دیہات میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ڈکیتی چوری، قتل و غارت گری سمیت دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ کے خلاف آج چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں کی زیر صدارت شہر کی کاروباری ، سیاسی ، سماجی ، وکلاءتنظیموں ، ڈاکٹرز ، صحافیوں اور دیگر نمائندہ شہریوں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں گذشتہ چند ماہ سے شہر اور مضافات میں جرائم کی شرح افسوس ناک حد تک بڑھنے کی وجہ سے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں ، ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،صدر بار ایسوسی ایشن ملک فرقان یوسف ، کنوینئرسول سوسائٹی نیٹ ورک عبدالرﺅف چوہدری ، ڈپٹی کنوینئر چوہدری اصغر علی جاوید، صدر پریس کلب ندیم مشتاق رامے، پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں ، سیکرٹری ڈاکٹر خالد مقصود ، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالسلام دانش ، صدر کریانہ ایسوسی ایشن راﺅ نور محمد ، صدر صرافہ ایسوسی ایشن شہزاد مصطفی چوہان، صدر انجمن آڑھتیاں حاجی ظہور ماجد، خاتون سماجی رہنما صائمہ بتول اقلیتی ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا مسیح ، صدر ”ایمرا“ندیم انجم سندھو، صدرایس ڈبلیو سی ڈی ایس محمد شیر خاں کھچی، صدر پنجاب پریس کلب چوہدری احتشام داﺅد ، حافظ جنید احمد اور دیگر نمائندہ شخصیات نے کہا کہ بورے والا ایک پر امن شہر تھا لیکن جب سے ڈی پی او وہاڑی تعینات ہوئے ہیں جرائم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے تھانوں میں وارداتوں کے مقدمات درج نہیں ہوتے تھانے رشوت کا گڑھ بن چکے ہیں شریف شہری انصاف کے حصول کے لیے تھانوں میں جانے سے ڈرتے ہیں مقامی سرکل آفیسر اے ایس پی کی اپنے ایس ایچ اوز پر کوئی گرفت نہیں لاری اڈا میں ٹرانسپورٹروں کی لڑائی کے دوران تین بے گناہ ، غریب لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن ڈی پی او وہاڑی متاثرہ گھرانوں سے اظہار ہمددردی کے لیے ان کے گھروں تک نہ جاسکے پولیس گشت کی بجائے جرائم پیشہ افراد کے اڈوں پر بیٹھی رہتی ہے اس صورتحال میں تمام شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں جو باعث تشویش ہے اگر ڈی پی او وہاڑی نے آئندہ 72گھنٹوں میں اس صورتحال کے تدراک اور اصلاح احوال کے لیے بورے والا آکر نمائندہ شہریوں کو اعتماد میں نہ لیا اور عملی اقدامات کی یقین دہانی نہ کروائی تو شہر بھر کی تنظیمیں بھر پور احتجاج کے لیے شٹر ڈاﺅن ہڑتال سمیت دیگر پر امن احتجاج کے راستے اختیار کریں گی اجلاس میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے، محمد عاطف چوہدری، چیئرمین یوسی چوہدری آفتاب احمد، ملک محمد انور ،ڈاکٹر خالد مقصود،ڈاکٹر عمران سمیع ڈاکٹرمقصود احمد شیخ ،جنرل سیکرٹری بار چوہدری خرم ریاض ، جنرل سیکرٹری انجمن آرھتیاں چوہدری ندیم انور،شیخ محمد اعظم اور دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں لاری اڈا پر ہونے والے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تین بے گناہ افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog