وزیر اعلی یوتھ فیسٹیول کے اہتما م کے سلسلہ جناح ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا

Published on December 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

\"jinah
ہارون آباد(یواین پی)وزیر اعلی یوتھ فیسٹیول کے اہتما م کے سلسلہ جناح ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کی صدارت تحصیل ہارون آباد کے کنوینیئر ملک سجاد علوی نے کی ۔اجلاس میں اس پروگرام کو شایان شان انداز سے منعقد کرنے کے سلسلہ میں لائحہ عمل طے کیا گیا مقررین تحصیل کنوینیئر ملک سجاد علوی ،ایم پی اے چشتیاں زاہد اکرم ،اسسٹنٹ کمشنر آصف محمود،ڈی اسی پی سرکل ہارون آباد ملک رفیق کھوکھر اور تحصیل سپورٹس آفیسر محمد یٰسین نے خطابات میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہارون آباد جیسے دوردراز علاقہ جات میں مثبت سر گرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے سلسلہ میں ان کی پالیسی قابل ستائش ہے کھیلوں کا انعقاد اور تفریحی و تعمیری سرگرمیاں نوجوان نسل کو صحیح راستے پر گامزن کرتی ہیں اور وہ قوم کے باصلاحیت اور مثبت انداز فکر رکھنے والے فرد کی حیثیت سے پروان چڑھتے ہیں کھیلوں کو فروغ دے کر قومی اثاثہ نئی نسل کو منشیات اور بھارتی ثقافتی یلغار سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی ۔تقریب میں تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میاں سہیل ثاقب ،ٹی ایم او غلام مرتضی نعیم سمیت کئی افراد نے شرکت کی ۔

ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے چیف پیٹرن یاسر ندیم چوہدری پریس کلب بہاولنگر کے نومنتخب ارکان کو مبارک باد
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی) ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے چیف پیٹرن یاسر ندیم چوہدری ،صدر شاہد محمودرحمانی اور عہدیدارن وممبران کی طرف سے پریس کلب بہاولنگر کے نومنتخب صدر مرزا کامران بیگ، جنرل سیکرٹری مفتی نصراللہ خان سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بہاولنگر میں پریس کلب کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں مجموعی طور پرطارق حفیظ گروپ نے کامیابی حاصل کی جس میں صدر مرزا کامران بیگ ، سینئر نائب صدر افتخار راٹھور، نائب صدر سید عمران احمد زیدی ، جنرل سیکرٹری مفتی نصراللہ خان،جوائنٹ سیکرٹری آصف رسول توگیروی ،فنانس سیکرٹری عبدالستار ناز ، انفارمیشن سیکرٹری وسیم سروراور مجلس عاملہ کے اراکین شیخ محمد یٰسین،محمد اکبرقریشی،سیدفرحان حیدر،اسداللہ شامل ہیں ۔میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے عہدیداران وممبران نے نومنتخب عہدیدارن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور اور مثبت کردار ادا کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题