انڈس ایوارڈ ز کی نامزدگی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی انٹرنیشنل پروموٹر کامران حیات

Published on April 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

انڈس ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں ایوارڈ شو اپریل کے آخری ہفتہ میں ہوگامختلف شخصیات مدعو ہونگی
لاہور(یواین پی)نو برس قبل انڈس ایوارڈ کے اجراء کا مقصد شوبز میں اس بات کی آگاہی تھی کہ شوبز سے منسلک افراد کو ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے پروموٹ کیا جائے اس سلسلہ میں فردافردا فنکاروں سے ملا ان کا حوصلہ بڑھایا نئے ٹیلنٹ کو تلاش کے بعد پروموٹ کیا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت پروموٹ کرنے کی ہے اس مقصد میں کامیاب بھی ہوا ہوں انڈس ایوارڈ کیلئے مینجنگ ڈائریکٹر کاماری ایڈارم کامران ،سد اکرام بیگ،نعیم گل یوسف زئی اور وحید اقبال پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل پروموٹرپروڈیوسرکامران حیات نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پہ سید فریاد گیلانی ،میاں زین اور وحید اقبال بھی موجود تھے انہوں نے مبارک باد دیتے ہوئے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ ہمارا میڈیا انڈس ایوارڈ کے ایونٹ کی بھرپور کوریج کریگا کامران حیات نے مزید بتایا کہ انڈس ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں انڈس ایوارڈ شو اپریل کے آخری ہفتہ میں ہوگا جس میں ملکی و غیر ملکی افراد کے علاوہ نامور سیاسی رہنماوں کے علاوہ پولیس آفیسرز ،پاک آرمی آفیسرز مہمان خصوصی ہونگے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog