لاہور، 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،محکمہ داخلہ پنجاب

Published on July 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments


لاہور(یواین پی محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے دفعہ144 نافذ کر دی، 9 اور10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، بینرز، اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی۔ ہم نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، بینرز، پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد ہوگی، محرم الحرام کے دوران صوبے بھرمیں ہرقسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی رہے گی، لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے راستوں کے قریب کسی قسم کی کنسٹرکشن پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题