جامع مسجد صدیقی لاثانی کاافتتاح24اپریل کوصوفی مسعوداحمدصدیقی کریں گے

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      1 Comment

index
فیصل آباد ( یواین پی)سمندری روڈ روشن والی جھال پرفیصل آبادمیں فلاح انسانیت کے عظیم الشان منصوبے ’’لاثانی ویلفےئرکمپلیکس میں نئی تعمیر ہونیوالی دلکش اورحسین ’’جامع مسجد صدیقی لاثانی ‘‘کاافتتاح 24اپریل بروز اتوار نماز مغرب کی اذان اورامامت کرواکرچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکاراپنے دست مبارک سے کریں گے ۔فیصل آباد میں اپنی نوعیت کے منفرد فلاحی ادارے میں مسجد ،مدرسہ ،اسکول،ہاسپٹل ،لنگر خانہ اور دستکاری سکول جدید بنیادوں پر زیر تعمیر ہیں۔20جون 2013 بروز جمعرات بعد نماز ظہردربارشریف اورمسجد کاسنگ بنیاد بھی آپ نے ہی اپنے دست مبارک سے رکھا تھا۔افتتاح کے موقع پر عظیم الشان محفل ذکر ونعت اورروحانی تربیتی نشست کاانعقاد بھی ہوگا۔اس پروقارتقریب میں پنجاب بھر سے علما ومشائخ سمیت صدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی کام کرنیوالی تمام تنظیمات (لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل ، تنظیم مشائخ عظام پاکستان،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی ،ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل) کے مرکزی اراکین ،نمائندگان اورکمیونٹی ورکرزکثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔فلاح انسانیت کے اس منصوبے کے بارے میں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے پہلے ہی خوشخبریاں آچکی ہیں کہ مستقبل میں کرہ ارض پر روحانیت کابہت بڑا مرکز ہوگا،جہاں سے اقوام عالم کے لوگ جوق درجوق حاضرہوکر اللہ ورسولﷺ ،انبیاء کرام ؑ ،خلفائے راشدینؓ ،صحابہ کرامؓ اوراولیاء اللہ سے عشق ومحبت کے خزانے اورفیوض وبرکات حاصل کریں گے ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    thanks dr,sahib……..Almighty Allah give you more blessings.

    with best wishes.





WordPress Themes

Weboy