بانی پیپلز پارٹی کی 40 ویں برسی، سندھ میں عام تعطیل

Published on April 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

گڑھی خدا بخش (یواین پی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی آج (جمعرات کو ) 40 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ 4 اپریل 1979 کے ایک عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھادیا گیاتھا ۔ اسے پاکستان کی تاریخ کے چند متنازعہ عدالتی فیصلوں میں شمار کیا جاتا ہے اور آج بھی اسے درست تسلیم نہیں کیا جاتا۔ پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں اور صحافت سے وابستہ افراد اسے عدالتی قتل قرار دیتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والے خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بند رہیں گے۔بانی پیپلزپارٹی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پورے ملک سے جیالے شرکت کریں گے۔ جلسہ عام سے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes