وزیراعظم کا غیر قانونی گیس کنکشنز کے خلاف کارروائی کا حکم

Published on April 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے غیر قانونی گیس کنکشنز کےخلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم عمران خان كی زیر صدارت گیس كے زیاں كی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا جس وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سیكریٹری خزانہ، سیكریٹری پٹرولیم، ایم ڈی سوئی ناردرن، ایم ڈی سوئی سدرن و دیگر افسران نے شركت كی۔اجلاس میں وزیر اعظم كو بتایا گیا كہ اس وقت گیس كا زیاں یو ایف جی سوئی ناردرن كے سسٹم میں تقریباً 11 فیصد جب كہ سوئی سدرن میں 16 فیصد سے زائد خسارے كا باعث بن رہا ہے جس كی كل مالیت 45 ارب روپے كے لگ بھگ ہے، اس زیاں میں گیس چوری، لیكج و دیگر وجوہات شامل ہیں۔وزیر اعظم كو نقصانات كی تفصیلات بیان كرتے ہوئے بتایا گیا كہ 19 ارب روپے چوری كی مد میں، سوا 11 ارب لیكیج جب كہ تقریباً ساڑھے 14 ارب روپے سالانہ نقصان دیگر وجوہات كی وجہ سے ہو رہا ہے جب کہ سیكریٹری پٹرولیم كی جانب سے گیس زیاں پر قابو پانے كے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس مو قع پر وزیر اعظم عمران خان نے غیر قانونی گیس كنكشنز کےخلاف فوری کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ گیس چوری میں معاونت فراہم كرنے والے گیس كمپنیوں كے اہلكاروں كے خلاف بھی سخت ترین كارروائی یقینی بنائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes