گلوکاراسد امانت علی خان کی 12ویں برسی’’کل‘‘ منائی جائے گی

Published on April 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments


جہانیاں(یواین پی)معروف کلاسیکل گلوکاراسد امانت علی خان کی 12ویں برسی 8اپریل کو منائی جائے گی۔ اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اسد امانت علی خان، استاد امانت علی خان کے صاحبزادے، استاد فتح علی، استاد حامد علی خان کے بھتیجے اورشفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی تھے انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت علیحدہ سے منوائی۔ اسد امانت علی خان نے اپنی گائیگی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا اور ایف اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موسیقی کو ہی پیشہ بنایا۔ اسد امانت علی خان نے کلاسیکل موسیقی سے تعلق رکھنے والے خاندان میں چار چاند لگائے۔ان کی غزلیں اور کلاسیکل راگ کو عالمی شہرت ملی۔اپنے والد استاد امانت علی کی وفات کے بعد انشا جی کی لکھی اور استاد امانت علی کی گائی غزل ‘انشا جی اٹھو اب کوچ کرو’ گانے کے بعد اسد علی خان کو اولین شناخت اور مقبولیت حاصل ہوئی۔ تاہم انہیں اصل شہرت ‘عمراں لنگھیاں پباں بھار’ سے ملی اور اس کے بعد وہ انتقال تک گائیکی کے ایک درخشاں ستارے رہے۔ اسد امانت علی خان کے گانے بہت مشہور ہوئے جنہیں کافی پذیرائی بھی ملی۔ انہیں صدارتی ایوارڈ پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تاہم ایوارڈ کے فوری بعد ہی ان کی طبیعت ناساز ہوگئی اور وہ علاج کیلئے لندن چلے گئے۔ آٹھ اپریل 2007ء کو 52 برس کی عمر میں ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes