اوکاڑہ ، وین مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 خواتین اور 3 مَردوں سمیت 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published on December 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)قومی شاہراہ اوکاڑہ بائی پاس نزد 27 ٹو ایل کے قریب وین مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں وین میں بیٹھے 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیموں نے وین میں پھنسے زخمی افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy