ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ڈاکٹر وقار علی خان

Published on February 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments


فاروق آباد (یو این پی ) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے با برکت مہینے کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ متحرک۔ ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ماہ رمضان میں شہریوں کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے ماڈل بازار کو مزید فعال کیا جا رہا ہے ، جہاں آٹا ، چینی ، گھی ، سبزیاں ، پھل ، دالیں و دیگر اشیائے ضروریہ سستے داموںپ روافر مقدار میں دستیاب ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے ان خیالات کا اظہار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فاروق آباد میں قائم کیے گئے ماڈل بازار میں دستیاب سہولیات کا جائز ہ لیتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاروق آباد جاوید چوہان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے اس موقع پرشہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ماڈل بازار میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے بتایا کہ ماہ رمضان میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2 لاکھ 31 ہزار 632 مستحق گھرانوں کو 18 کلو پر مشتمل راشن پیکج انکے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا ، جس میں آٹا ، گھی ، بیسن ، چینی اور چاول شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ مستحق گھرانوں میں راشن پیکج کی فراہمی کے عمل کو 5 مارچ سے شروع کیا جاۓ اور 10 رمضان المبار ک سے پہلے مکمل کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题