صدیقی لاثانی سرکار کی انسانیت کیلئے جاری روحانی خدمات کودیکھتے ہوئے ہندوستانی خاندان مسلمان ہوگیا

Published on April 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی)مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعودصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسانیت کی بے لوث خدمات کاوسیع سلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے،آپ کی انہی شاندارروحانی اورسماجی خدمات کودیکھتے ہوئے مختلف مذاہب ومسالک کے لوگوں کی کثیرتعداد آپ کے دست حق پرراہ حق کی تصدیق اورروحانی فیض وبرکات کے حصول کیلئے بیعت کی سعادت حاصل کررہی ہے۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہندوستان کے شہرحیدرآبادمیں لاثانی منزل ابراہیم باغ،رامدیوگڈامیں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے کوارڈینیٹرانجینئرمحمد عمران نقشبندی کی سلسلہ عالیہ لاثانیہ کی تبلیغ واشاعت اورانسانیت کی بے لوث شاندارخدمات سے متاثرہوکرمزیدایک اورہندوستانی خاندان مشرف بہ اسلام ہواہے۔قبول اسلام کی سعادت حاصل کرنیوالے خاندان میں جے سیوا کرشناجس کانیا اسلامی نام :محمد عبداللہ اوراس کی بیویجے سویتری،جس کانیا اسلامی نام :رضیہ بی بی رکھاگیا ہے ۔ان کے علاوہ اسی شہر کے رہائشی محمد غوث نے بھی مزیدروحانی فیوض وبرکات کیلئے صدیقی لاثانی سرکار کے دست حق پربیعت کی سعادت حاصل کی ہے۔نیشنل کوارڈینیٹرحیدرآباد انڈیا انجینئرمحمد عمران نقشبندی نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہاللہ ورسولﷺ کاعشق ومحبت اورمذاہب ومسالک کو روحانی فیوض وبرکات سے نوازنایہ سب میرے مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکار کی نظررحمت کانتیجہ ہے۔قبول اسلام کی سعادت حاسل کرنیوالے خاندان نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ دین اسلام ایک لازوال اورسچامذہب ہے جوبلاامتیازانسانیت کی خدمت کادرس دیتاہے یہی اس کی سچائی کی بہت بڑی نشانی ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ نے مشترکہ اعلامیے جاری کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھرسے مختلف مذاہب ومسالک کے لوگوں کی کثیرتعداد راہ حق کی تصدیق اورروحانی فیوض وبرکات کیلئے آستانہ عالیہ لاثانیہ پرحاضری کی سعادت حاصل کررہی ہے۔اس کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ اللہ ورسولﷺ کی ہمیں مکمل تائید ونصرت عطا ہے،جس کی وجہ سے تمام انسانیت کیلئے بے لوث خدمات اورروحانی فیوض وبرکات کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے۔مرکزی سیکرٹریٹ پر ملک وملت کی سلامتی ،استحکام اورقبول اسلام کرنیوالوں کیلئے دین حق پراستقامت کی خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes