پاناما لیکس کے بعد نیا پاکستان نظر آرہا ہے، عمران خان

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 667)      No Comments
339748_23329269
اسلام آباد( یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارنے بذات خود اسمبلی میں کہا تھا کہ پاکستان کے 200 ارب ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں لیکن انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں اس دولت کو واپس لانے کی کوئی بات ہی نہیں کی تاہم اب پاناما لیکس کے بعد انہیں نیا پاکستان نظرآرہا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم سے پچھلے تین سال میں 700 ارب روپیہ قرضہ لیا ہے اوران قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کے لیے بھی قرضہ لیا جارہا ہے، حکمران جب تک خود کرپٹ ہوں کرپشن ختم نہیں ہوسکتی، حکمرانوں کے پیسے باہر پڑے ہیں توملک سے کرپشن کیسے ختم ہوگی۔ ہمارے ملک کی دولت باہرجارہی ہے اورملک مقروض ہورہا ہے، اسحاق ڈار نے بذات خود اسمبلی میں کہا تھا کہ پاکستان کے 200 ارب ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں لیکن انہوں نے اپنی بجٹ تقریرمیں اس دولت کو واپس لانے کی کوئی بات ہی نہیں کی لیکن اب پاناما لیکس کے بعد انہیں نیا پاکستان نظر آرہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ چین نے اپنے عوام کوغربت سے نکالا توملک نے ترقی کی، ایک وقت تھا جب پاکستان برصغیر میں ترقی میں سب سے آگے تھا لیکن اب ملک میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتاجارہا ہے۔ اس وقت پورے برصغیر میں انسانوں پرسب سے کم رقم پاکستان میں خرچ کی جارہی ہے۔ پچاس فیصد پاکستانیوں کو مناسب غذا نہیں مل رہی جس کی وجہ سے ان کے جسمانی صحت گر رہی ہے۔ جو پیسا عوام پرخرچ ہونا چاہیئے وہ 200 ارب کی میٹرو ٹرین پرہوجاتا ہے، اگریہی رقم کسانوں پر خرچ کی جائے تو اس کا فائدہ سب کو نظرآجائے گا لیکن حکومت کو ملک کے دیہی علاقے کے بارے میں کوئی فکر نہیں۔ حکومت نے کسانوں کی بہبود کے لیے جو اعلانات کئے ہیں وہ بھی سیاسی دبا کا نتیجہ ہے، عمران خان کا وفاقی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس ملک میں کرپشن ہو وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا۔ حکومت نے پچاسی فیصد بلا واسطہ ٹیکس لگا دیئے ہیں، جبکہ دبا وکے باعث کسانوں کو ریلیف دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی فیصد غربت پاکستان کے دیہات میں ہے، جبکہ ایک وقت تھا کہ پاکستان بر صغیر میں سب سے آگے تھا اب دنیا میں کئی قومیں ہم سے اوپر چلی گئیں، قوم مقروض ہو رہی ہے اور چھوٹا سا طبقہ امیر ہو رہا ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes